جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والوں سے چوری کا مال نکلوانے کا عمل تیز ،بڑی کامیابی مل گئی ، 353 ملین روپے قومی خزانے میں واپس 

datetime 11  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والوں سے چوری کا مال نکلوانے کا عمل تیز ہوگیا ،وزارت مواصلات کو بڑی کامیابی مل گئی ،سپیشل آڈٹ کے نتیجے میں پکڑے جانے والے 353 ملین روپے قومی خزانے میں واپس کرادیئے گئے ۔

جمعرات کو ایک بیان میں وزیرمواصلات نے کہاکہ قوم کو اہم خوشخبری دینا چاہتا ہوں۔مراد سعید نے کہاکہ 445 کروڑ کے بعد چوری ہونے والے 353 ملین روپے بھی چوروں سے نکلوا کر قومی خزانے میں واپس جمع کروادیئے۔ انہوں نے کہاکہ قلات،کوئٹہ،چمن روڈ کی تعمیر میں کرپشن کرنے والوں کو پکڑا جاچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ گوادررتو ڈیرو روڈ کی تعمیر کے دوران ڈاکہ ڈالنے والوں پر بھی ہاتھ ڈال چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں منصوبوں میں 353 ملین روپے کی خرد برد کے مصدقہ شواہد ملے تھے۔انہوں نے کہاکہ وزارتِ مواصلات کی کوششوں سے دونوں منصوبوں میں کرپشن کرنے والے عناصر اپنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دو دیگر منصوبوں سے چرائے گئے 155 کروڑ روپے تک بھی جلد پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزارت سنبھالنے سے لیکر اب تک چوری شدہ 445 کروڑ قومی خزانے میں واپس جمع کروا چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزارت ملی تو مجموعی طور پر 5 منصوبوں کے سپیشل آڈٹ کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ قوم کو پیشہ لوٹنے والوں سے بالکل کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔انہوں نے کہاکہ جس جس نے بھی خزانے پر ہاتھ صاف کئے ہیں اس اس کو قوم کا مقدس پیسہ واپس کرنا ہوگا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…