جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

datetime 10  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بینکنگ شعبے سے نکل جانے والے کھربوں روپے واپس بینک ڈپازٹس میں لانے کے لیے آئندہ وفاقی بجٹ میں بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ختم کیے جانے کا امکان ہے ۔وفاقی حکومت کے پانچ سالہ معاشی روڈ میپ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر بینکنگ سیکٹر سے باہر جانے والے کھربوں روپوں کو واپس بینکوں میں لانے کی حوصلہ افزائی کے لیے بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائیگا ۔ بینکوں کے پاس پڑے پیسہ پر ادا کیے جانے والے کم از کم منافع کو اس شرط پر برقرار رکھا جائے

گا تاکہ بینک مختلف مراعاتی اسکیموں کے تحت اپنے ڈپازٹ بڑھا سکیں۔ اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے نئی اسکیمیں متعارف کروائی جائیں گی، ان میں پنشن فنڈ اسکیم سر فہرست ہے جس میں کم از کم دس لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی حد رکھی جائے گی۔ انشورنس کور کو بڑھانے کیلئے اسلامی انشورنس ماڈل(تکافل)کو فروغ دیا جائے گا ۔سودی بینکاری کے سبب بینکنگ سیکٹر سے نکالے جانے والے کھربوں روپے واپس بینکوں میں لانے کیلئے ملک میں اسلامی بینکاری کی برانچوں میں اضافہ کیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…