کراچی (این این آئی)غیر ملکی کمپنیاں بھی ملک میں کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کے نام پر فراڈ کرنے لگیں،نیب نے کورین کمپنی سسنگ یان کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردیں۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں شریک ملزم احمد غزل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جہاں نیب کے تفتیشی افسر جاوید لاشاری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کورین کمپنی نے ایف بی آر، فیڈرل بورڈ آف انوسٹمنٹ اور دیگر کی ملی بھگت سے 417 ملین کی کرپشن کی،کورین کمپنی کے ڈائریکٹرز کو کال اپ نوٹس جاری کیا ہے لیکن انہوں بیان ریکارڈ کے لیے 20 روز کی مہلت
مانگی ہے، نیب کے وکیل کاکہنا تھا کہ کورین کمپنی کے خلاف ایک بار تحقیقات مکمل ہوگئی تھی ریفرنس ڈرافٹ بھی ہیڈکوارٹر ارسال کیا تھا،نیب چاہتا ہے کورین کمپنی کا موقف بھی سامنے آنا چاہے،کیس افسر کی عدم حاضری پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نیب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس دن کیس لگا ہوتا ہے اس دن نیب افسران کو کیا ہوجاتا ہے،کیا ہم نیب افسران کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں؟ کورین کمپنی کے خلاف کب تک تحقیقات مکمل کرلیں گے؟ عدالت نے نیب سے 17 اپریل کو رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی