جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان دشمنی یا پھر تحریک انصاف دشمنی، کراچی کی ایک فیملی کی جانب سے 40 لاکھ سے زائد امریکی ڈالرز امریکہ منتقل کیے جانے کا بڑا انکشاف

datetime 10  اپریل‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)امریکی ڈالرز بیرون ملک منتقل کرنے والوں کے خلاف ایف بی آر سرگرم ، کراچی کی ایک فیملی کی جانب سے 40 لاکھ سے زائد امریکی ڈالرز امریکہ منتقل کیے جانے کا بڑا انکشاف،کسٹم کورٹ نے باپ، بیٹے اور بیٹیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے مقدمے کی نقول کسٹم کورٹ میں جمع کرائی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان میں باپ پرویز علی، بیٹیاں سارہ، انعم علی اور بیٹا جبران شامل ہیں۔ملزمان پاکستان کے ساتھ امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ ملزمان نےمنی لانڈرنگ کے لیے 2016 میں متعدد اکاوئنٹس

کھولے۔ملزمان نے کراچی کی مختلف ایکس چینجز سے بھاری تعداد میں ڈالرز خریدے۔ملزمان نے مختلف اکاوئنٹس کے ذریعے ڈالرز امریکہ بھجوائے،ملزمان اب تک 40 لاکھ, 94 ہزار 500 ڈالرز امریکہ منتقل کر چکے,ملزم پرویز علی سے اثاثوں کے بارے میں پوچھا تو اطمینان بخش جواب نہ دے سکا۔شبہ ہے کہ ملزمان نے منی لانڈرنگ کرکے غیر قانونی اثاثے بنائے۔ملزمان نے 11 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس چوری کیا۔عدالت نے ملزمان کے 10,10 لاکھ کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایف بی آر حکام کو مزید تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…