جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

دودھ کی قیمت میں ایک دم 23 روپے فی لٹر اضافہ،آٹے کی قیمت میں بھی اضافے کا عندیہ دے دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی نے سفید پوش طبقے کا جینا محال کر دیاہے۔ پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے ضروریہ کی ہر شے کو ہی پر لگ گئے۔کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے من مانیاں کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں ایک دم 23 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا۔ڈیری فارمرز ایکشن کمیٹی نے من مانیاں کرتے ہوئے نئے نرخ نامے کا اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق دودھ کا ہول سیل ریٹ 83 روپے سے

بڑھا کر 108 روپیہ فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد شہریوں کو دودھ 120 روپے فی لیٹر ملے گا۔ڈیری کیٹل فارمز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ سے فارمز کے استعمال کی تمام ہی اشیا مہنگی ہو گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے اخراجات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں نے کہاکہ شہری انتظامیہ اور عوام کے تمام تر ردعمل کا سامنا ہمیں کرنا پڑتا ہے جب کہ شہریوں نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کو حکومت کی نااہلی ہے۔دوسری جانب پٹرول، بجلی، گیس اور دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی من اضافہ کا عندیہ دے دیاہے۔فلور ملز ایسوی ایشن نے حالیہ مہنگائی کو جواز بناتے ہوئے حکومت کو آٹے کی قیمت میں اضافہ کے لیے مراسلہ لکھاہے۔فلور ملز کے مراسلے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافے کا مطالبہ کیا گیاہے۔مہنگائی سے خوفزدہ شہریوں کا کہناہے کہ اگر آٹے کی قیمت بڑھی تو دال روٹی پوری کرنا بھی مشکل ہو جائے گا جب کہ دکانداروں کا موقف ہے کہ اگر انہیں فیکٹری سی ہی آٹا مہنگا ملے گا تو اضافی نرخ پر فروخت کرنا ان کی مجبوری ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…