سلام آباد( آن لائن )سی پیک دونوں ممالک کے لئے ایک اہم منصوبہ ہے جس کے تحت گوادر پورے خطے کے لئے معاشی مرکز بن کر ابھر رہا ہے، سی پیک سال 2019 پاکستان چین نے صنعتی، سماجی و معاشی اور زرعی تعاون کا سال قرار دیا ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے مطابق سی پیک کے تحت جوائنٹ وینچرز وپاکستانی برآمدات کو بڑھانے کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔سی پیک سے صنعتی تعاون کو فروغ ملے گا۔
باہمی اتفاق سے ٹیکسٹائل، پیٹرو کیمیکلز و آئرن اینڈ سٹیل کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری لانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات پاکستان میں کاروبار کیلئے آسانیاں فراہم کرنے کیلئے پالیسی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ سماجی و معاشی شعبے میں تعاون کا اجرا جس کے تحت زراعت، تعلیم، صحت، غربت کے خاتمے، آبنوشی و فنی تربیت کے منصوبے جلد از جلد عملی بنائے جارہے ہیں۔