جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کیلئے پنجاب کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان تیار اضلاع کی 3حصوں میں تقسیم ، 14 اضلاع ہائی الرٹ قرار

datetime 10  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) پنجاب بھر کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان تیار کر لیا گیا ہے جس میں صوبے کے36اضلاع کو 3حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے14اضلاع کیلئے ہائی الرٹ برقرار رکھا گیا ہے تاکہ مون سون یا کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں ہنگامی حالات سے احسن انداز میں نمٹا جا سکے ۔اس امر کا اظہار پنجاب کے وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے محکمے کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد

گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے 10اضلا ع کو بی اور 12کو سی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسی مہینے کے دوران صوبے بھر کیلئے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کیے جائیں اور دیگر متعلقہ محکموں کو لوپ میں لیتے ہوئے ماضی کے تجربات کو سامنے رکھ کر بہتر سے بہتر حکمت عملی تشکیل دی جائے ۔ صوبائی وزیر میاں خٓلد محمود نے بتایا کہ36میں سے جن14اضلاع میں ہائی الرٹ ہوگا اُن میں بھکر ، ڈی جی خان ، ملتان ، مظفرگڑھ ،لیہ ، جھنگ ، میانوالی ،منڈی بہاؤ الدین ،نارووال اور جہلم کے اضلاع شامل ہیں جبکہ رحیم یار خان ،راجن پور ،گوجرانوالہ اور لاہور کو بھی اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جہاں ہنگامی حالات کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے ۔صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں یا کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں ریلیف سرگرمیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ،اشیائے خوردو نوش کی فراہمی اور عارضی پناہ گاہوں اور بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ٹھوس حکمت عملی پر کام ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ہنگامی چیکنگ کیلئے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے جس کیلئے پی ڈی ایم اے کو ابھی سے تیاری شروع کر دینی چاہیے،یہ امر قابل ذکر ہے کہ گجرات ،سیالکوٹ ، حافظ آباد ،ننکانہ ، چینیوٹ ،اٹک،بہاولنگر،خانیوال ،شیخوپورہ اور ساہیوال کے اضلاع کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جہاں دوسرے درجے کے حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے جبکہ کم رسک والے اضلاع میں فیصلہ آباد ، چکوال ،قصور،لودھراں ،خوشاب ، اوکاڑہ، راولپنڈی، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ،وہاڑی ،پاکپتن اور بہاولپور کے سی گروپ کے اضلاع شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…