راولپنڈی (این این آئی) پاکستان سٹیزن پورٹل میں اپنی نوعیت کی انوکھی درخواست سامنے آگئی ،کسٹم اہلکار اپنے اعلیٰ افسران کے خلاف وزیراعظم کو شکایت لگا دی۔ ناراض اہلکاروں نے وزیر اعظم سے شکوہ کیا کہ تربیت یافتہ چائے بنانے کے کام میں لگے ہیں۔درخواست میںکہاگیاکہ پاکستان کسٹم معیشت کا ستون ہے اور اس کے سپاہی اس محکمے کا حصہ ہیں۔درخواست میں کہاگیاکہ حکومت نے کروڑوں روپے کے اخراجات کر کے ہمیں تربیت دی۔
درخواست میں کہاگیاکہ خواہش لے کر بھرتی ہوئے کہ ملک کی خاطر جان بھی قربان کرینگے۔درخواست میں کہاگیا کہ ہم سے تربیت کے مطابق کام لینے کے بجائے چائے بنانے کے کام میں لگا دیا گیا ہے۔متن میں کہاگیاکہ ہم سے سارا دن ذاتی ملازم بنا کر گھروں میں کام پر لگا دیا گیا ہے۔ متن میں کہاگیاکہ کسٹم ہائوس اسلام آباد میں 21 گریڈ کے افسر کے ساتھ 5 اہلکارذاتی خدمات پر مامور ہیں۔متن میں کہاگیاکہ خدا کیلئے اس ذلت سے ہمیں نجات دلائی جائے۔