ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی میں مفتی تقی عثمانی حملہ کیس میں اہم پیشرفت ، حملے کے تین سہولت کار گرفتار ،حملے میں ملوث گروپ میں ایک پولیس اہلکاربھی شامل، سنسنی خیز انکشافات

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں مفتی تقی عثمانی حملہ کیس میں اہم پیشرفت ، حملے کے تین سہولت کار گرفتار کر لیئے گئے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ تینوں ملزمان تعلیم یافتہ ہیں اور تینوں نے مختلف طریقوں سے حملے میں ملوث شوٹر ٹیم کو مدد فراہم کی۔ تفتیشی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حملے میں حصہ لینے والی شوٹر ٹیم کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔ حملے میں ملوث 2 دہشت گرد بیرون ملک فرار ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف

کیا کہ حملے میں ملوث گروپ میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جسے تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کراچی میں دہشت گردوں نے وار کرتے ہوئے نیپاچورنگی کے قریب معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر گولیاں برسا دیں تھیں۔ مسلح ملزمان موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔ دونوں طرف سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ حملے میں مفتی تقی عثمانی کی سکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکار فاروق جاں بحق ہو گیا تھا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…