جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

مختلف شہروں میں شدیدآندھی اور طوفان کے باعث 4 افراد جاں بحق،16 افراد زخمی ہوگئے، متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل

datetime 9  اپریل‬‮  2019 |

پشاور(این این آئی) پشاور میں آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔ متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ۔پشاوراور گرد ونواح میں تیز اندھی اور طوفان نے تباہی مچا دی۔ریسکیو اورہسپتال انتظامیہ کے مطابق اصہاب بابا میں دیوار گرنے کے باعث دس سالہ ابراہم کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دوران علاج دم توڑ گیا۔ طوفان کے باعث مختلف علاقوں میں زخمی ہونے والے تیرہ افراد کو بھی

لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے بیشتر کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ شدید آندھی اور طوفان کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے جس کے باعث بجلی کی کی فراہمی معطل ہے۔ صوابی کی تحصیل ہیڈکوارٹر رزڑ کے گنجان آباد شہر یارحسین میں شدیدآندھی کے دوران مکان کی چھت گرجانے سے دوبہنیں جاں بحق جبکہ ماں سمیت تین بہنیں شدیدزخمی ہوگئیں ،زخمیوں کو مردان اورکرنل شیرکلے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس تھانہ یارحسین کی رپورٹ کے مطابق یارحسین کے محلہ کریم دادخیل میں افتخارحسین کی گھرمیں واقع کمرے کی چھت شدیدآندھی اورطوفان کے دوران گرگئی جس کی نتیجے میں کمرے میں موجودماں اپنی دیگر چاربیٹیوں سمیت شدیدزخمی ہوگئیں زخمیوں کومردان اورکرنل شیرہسپتال منتقل کردیاگیاجن میں سے دوشدیدزخمی بہنیں مسماۃ (س)اورمسماۃ (س)کرنل شیرہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی شدیدمجروح ماں اور ان کی دوبیٹیان مردان اورکرنل شیرہسپتال کو منتقل کردیاگیا۔ایس ایچ او تھانہ یارحسین نیازعلی خان بمع پولیس نفری موقع پر پہنچی گاؤں کے لوگوں نے مکان کاملبہ ہٹاکر زخمیوں کونکالااورفوری طورپرہسپتالوں کومنتقل کردیاگیا۔گھر کاسربراہ افتحار حسین اور دیگراہلِ خانہ معجزانہ طورپر بچ گئے جاں بحق ہونے والوں میں فرسٹ ائیر کی ایک طالبہ بھی شامل ہے۔

کوہاٹ ڈویژن کے طول وعرض میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔ دیوار گرنے کے نتیجے میں کم از کم ایک بچی جاں بحق جبکہ کئی جانور بھی ہلاک و زخمی ہوگئے۔ متعدد تناور درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔منگل کے روز بعد از سہ پہر آسمان پر خطرناک کالی گھٹائیں چھا گئیں جس کی وجہ سے دن کی روشنی میں اندھیرا چھا گیا اور موسم انتہائی خوفناک منظر پیش کرنے لگا۔ کوہاٹ ڈویڑن کے بیشتر شہری اور دیہی علاقوں میں گرد و غبار کا تیز طوفان آیا اور

بعد ازاں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ طوفانی بارش کے باعث ملحقہ قبائلی سب ڈویڑن درہ آدم خیل میں متعدد درخت گرگئے جبکہ کئی گھروں کی کچی دیواریں گرگئی جس کے باعث مویشی کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کوہاٹ کے نواحی علاقے کوٹ میں ایک دیوار گرنے کی زد میں آکر ایک سات سالہ بچی جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ کوہاٹ سمیت ہنگو اور کرک کے پیشتر علاقوں میں بھی طوفانی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم فوری طورپر مزید جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ نہیں ملی۔طوفانی بارش کے نتیجے میں کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ آدھر بارش کے باعث چند روز سے جاری گرم موسم خوشگوار ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…