جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

20 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی دو جائیدادوں کا جھگڑا بڑھ گیا،ایم کیوایم کے سابق رہنماؤں نے عمران فاروق قتل کا راز فاش کرنے کی دھمکی دیدی

datetime 9  اپریل‬‮  2019 |

لندن(این این آئی) متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق سینیئر رہنما محمد انور اور محمد طارق نے بانی ایم کیو ایم کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروپیگنڈا بند نہ ہوا تو وہ عمران فاروق قتل کا راز اسکاٹ لینڈ یارڈ کو رپورٹ کردیں گے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سابق ارکان محمد انور اور طارق میر نے قانونی نوٹس میں خبردار کیا ہے کہ

اگر ان کے خلاف پروپیگنڈا اور ناپاک مہم بند نہ کی گئی تو وہ اپنی تشویش سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو آگاہ کر دیں گے اور پریس کانفرنس کر کے ان کے اور ایم کیو ایم بانی کے درمیان ہونے والی تمام بات چیت اور اطلاعات سے آگاہ کردیں گے۔رپورٹ کے مطابق خط میں ایم کیو ایم بانی کو پولیس ایکشن سے خبردار کیا جس میں عمران فاروق کے قتل کا بھی حوالہ ہے اور کہا گیا ہے کہ اس معاملے سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔محمد انور سمیت طارق میر اور بانی ایم کیو ایم کے درمیان لندن کے علاقے ایجویئر میں 20 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی دو جائیدادوں کا جھگڑا ہے جو صرف محمد انور اور طارق میر کے نام ہیں ، ایم کیو ایم کے رہنما ان جائیدادوں سے قانونی طور پر مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں۔ محمد انور اور طارق میر کے مطابق اگر الطاف حسین کے وکیل ضمانت دیں کہ ایچ ایم آر سی تحقیقات ختم ہونے کے بعد تمام ٹیکس، جرمانے اور دیگر الطاف حسین ادا کر دیں گے تو جائیدادوں کی منتقلی پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگر ان کے خلاف مہم بند نہ کی تو وہ میٹروپولیٹن کو بتانے پر مجبور ہوں گے کہ ان کی اور رشتہ داروں کی زندگیاں پاکستان میں خطرے میں ہیں اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو یہ لوگ ذمہ دار ہوں گے۔سابق وفادار ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ جائیداد اپنے نام منتقل کرنے کا بانی ایم کیو ایم کا مطالبہ نا مناسب ہے، یہ تنظیم کی ملکیت ہیں۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…