ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ڈیوٹی نہ دینے والے 8پولیس اہلکاروں کو بڑی سزا سنادی گئی‎

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنگریو(این این آئی)ایس ایس پی بدین نے چاراپریل کے روزسابق وزیراعظم مرحوم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پرلگائی جانے والی وی وی آئی پی ڈیوٹی پر لاڑکانہ نہ جانے والے ضلع بدین کے مختلف تھانوں سے تعلق رکھنے والے آٹھ پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف اورپچیس اہلکاروں کوکواٹرگھاٹ کردیا ہے

ایس ایس پی بدین کے ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ سیدکلیم امام کےاحکامات پرایس ایس ہی بدین نے چاراپریل کے روزخودچیکنگ کی توضلع بدین کی نفری میں سے 33اہلکارڈیوٹی سے غیرحاضرپائے گئے ان تمام غیرحاضرپولیس اہلکاروں کو شوکازنوٹس جاری کیے گئے اورانہیں ایس ایس پی بدین نے اردلی روم بلواکرغیرحاضری کی وجوہات معلوم کیں تسلی بخش جوابات نہ دینے پرپچیس اہلکاروں کوکواٹرگارڈ کردیاجبکہ غفلت برتنے پر لائن آفیسربدین سب انسپکٹرغلام محمدخاصخیلی اورہیڈمحررپولیس لائن علی نوازسموں کوشوکازنوٹس جاری کردیے ایس ایس پی بدین حسن سردارنیازی نے طلبی کے باوجوداردلی روم نہ آنے پرسات پولیس اہلکاروں غلام رضا.علی احمد.عبدالمالک.خیرمحمد.غلام حسین جاویدعلی.خادم حسین سمیت ڈی آئی بی برانچ کے اہلکارعبدالقادرکھوسوکوملازمت سے برطرف کردیا ہے ڈی آئی بی برانچ کے اہلکارعبدالقادرکھوسوپرالزام ہے کہ انہوں نے رشوت لے کرپولیس اہلکاروں کو لاڑکانہ ڈیوٹی کی رعائت کی تھی تاہم ایس ایس پی بدین کی جانب سے خودچیکنگ کرنے پرمعاملہ کھل گیا



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…