سرگودہا (این این آئی ) رمضان المبارک کی آمد سے قبل چینی‘ گھی‘ آئل‘ چاول اور چائے کی پتی سمیت مصالحہ جات اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے چینی کی قیمت 6 روپے فی کلو تک بڑھ گئی ہے 58 روپے میں فروخت ہونیوالی چینی 64 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ دور دراز علاقوں میں چینی 68 روپے کلو تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں اسی طرح گھی کی قیمتوں میں بھی 5 سے 10 روپے فی کلو اضافہ دیکھنے میں آیا ہے آئل کی قیمت 15 روپے لیٹر بڑھا دی گئی
ہے چاول کی قیمتوں میں بھی 8 سے 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ چائے کی پتی 150 روپے کلو تک مہنگی ہوگئی ہے مختلف مصالحہ جات بنانے والی کمپنیوں نے بھی 15 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے جبکہ صابن اور شیمپو کے ریٹ بھی بڑھے ہیں کاسمیٹکس کی اشیاء بھی مہنگی ہوئی ہیں ڈالر کی قیمت میں اضافے سے دیگر اشیاء بڑھ رہی ہیں جس سے مارکیٹوں میں ویرانی چھائی ہے رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ شہریوں کیلئے پریشانی کا موجب بن رہا ہے۔