پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی نے بین الاقوامی اخبار میں شائع ہونیوالی خبر کوسیاق وسباق کے منافی قرار دیدیا

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی نے بین الاقوامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کوسیاق وسباق کے منافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سیف سٹیز اتھارٹی کا نیٹ ورک مکمل طور پر محفوظ ہے اور اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم روزانہ کی بنیاد پر اپنا نیٹ ورک مانیٹر کرتی ہے۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خبر میں بتائے گئے ماڈیول کو صرف سائیٹ پر لگی بیک اپ بیٹریوں کی صورتحال جاننے کیلئے استعمال کیا جاناتھا، مذکورہ ماڈیول کو ٹیسٹنگ فیز میں ہی غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اتروا دیا گیا تھا، غیر ضروری ماڈیول کو بروقت اتروا دینا اتھارٹی کے بہترین نگرانی کے عمل کو ظاہر کرتا ہے، سیف سٹی پراجیکٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق اور بھرپور محنت ولگن کے ساتھ لگایا ہے، اتھارٹی کے سسٹم کو برطانیہ سمیت دیگر بین الاقوامی کنسلٹنٹس نے وقتا فوقتا چیک کیا اور معیاری قرار دیا، بین الاقوامی نشریاتی ادارے کی خبر میں سیف سٹیز اتھارٹی کاموقف بیان نہیں کیا گیا، ادارے کا موقف بیان نہ کرنا ناظرین کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ شائع کی جانے والی خبر پبلک سیفٹی انفارسٹرکچر بارے ابہام پیداکرتی ہے جس کی اتنے بڑے نشریاتی ادارے سے توقع نہیں کی جاسکتی،اتھارٹی قومی سلامتی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتی ہے ۔نیشنل سکیورٹی سے وابستہ اداروں کی ساکھ کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،انٹرنل ڈیٹا سکیورٹی کو محفوظ سے محفوظ تر بنانے کیلئے مستقل اقدامات کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…