ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)واپڈا کی جانب سے آزاد کشمیر میں تعمیر کئے گئے انجینئرنگ کے شاہکار نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے آج ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیاہے،منصوبے سے بجلی کی پیداوار ایک ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے ۔

نیلم جہلم پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 969 میگاواٹ ہے ، تاہم اِس منصوبے سے آج ایک ہزار40 میگاواٹ تک بجلی پیدا کی گئی ۔ جو منصوبے کے پاور پلانٹ کے اعلی معیار کی عکاس ہے ۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین نے اِس اہم پیشہ ورانہ کامیابی پر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی انتظامیہ خصوصا انجینئرز کو مبارک باد پیش کی ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں موسم میں نیلم جہلم پراجیکٹ نے اپنی پوری پیداواری استعداد 29مارچ کو حاصل کی تھی ۔ منصوبے کے چاروں پیداواری یونٹس چلانے کے لئے 280 مکعب میٹر فی سیکنڈ (کیومکس) پانی کا بہادرکار ہوتا ہے ، جو دریائے نیلم میں ہائی فلو سیزن کی وجہ سے اِن دِنوں دستیاب ہے ۔ دریائے نیلم میں ہائی فلو سیزن عام طور پر مارچ سے اگست تک جاری رہتا ہے ۔اپریل 2018 میں پہلے یونٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز ہونے سے اب تک نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نیشنل گرڈ کو دو ارب 35 کروڑ یونٹ ماحول دوست پن بجلی فراہم کر چکا ہے ۔آج کل منصوبہ روزانہ اوسطا دوکروڑ یونٹ سے زائد بجلی مہیا کررہا ہے ۔ توقع ہے کہ رواں سال یہ منصوبہ 4 ارب 60کروڑ یونٹ بجلی مہیا کرنے کا سالانہ ہدف حاصل کرلے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…