اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قرضہ تقریباً 100ارب ڈالر کے اردگرد ہے، راتوں رات پاکستان اتنا امیر تو نہیں ہو سکتا کہ یہ قرضہ اتر جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مصدقہ اطلاعات یہ مل رہی ہیں کہ پاکستان کی تقریباً 100ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے پاکستان سے پیسہ جائز یا ناجائز طریقے
سے200بلین ڈالر لوٹے ہیں ۔ معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ ان سو شخصیات کا پہلا صدارتی آرڈیننس تیار کیا جائے گا ، ان افراد کے پاس کسی کے دس تو کسی کے پاس بیس ارب ڈالر پڑے ہیں ۔ نیب ، ایف آئی اے سمیت ریاستی ان لوگوں کو گرفتار کریں اور انہیں کوئی ضمانت نہ ملے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے 3ماہ کے دوران ان 100شخصیات سے 50بلین ڈالر نکلوا کر پاکستان کا قرضہ اتارا جائے گا ۔