اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی معیشت کی بحالی چاہئے تو اسد عمر سے جلد یا بدیر چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا اور میں یہ خبر دے رہا ہوں کہ یہ مشکل فیصلہ آئی ایم ایف پیکیج کے بعد کر لیا جائے گا۔ معیشت کے ڈسے ہوئے عوام آئی سی یو میں چلے گئے ہیں اور ورلڈبینک کا کہنا ہے کہ شرح نمو 3.0 پر چلی جائے گی اور دو سال تک یہی صورتحال رہے گی مگر پتہ نہیں کہ اسد عمر صاحب
کس دنیا میں رہتے ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ معیشت آئی سی یو سے نکل آئی ہے۔بیروزگاری انتہاءکو پہنچ چکی ہے، اب یہ ورلڈبینک کی میٹنگ میں جا رہے ہیں جہاں سائڈ لائن پر آئی ایم ایف سے ملیں گے اور کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا پیکیج تقریباً فائنل ہو گیا ہے۔ اندر سے عمران خان بھی پریشان ہیں جو اپنے مشیروں سے بھی بات چیت کر رہے ہیں کہ آخر معیشت کو کیسے ٹھیک کیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسد عمر نے دعویٰ کیا تھا کہ معیشت آئی سی یو سے باہر نکل آئی ہے ۔