منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مہنگائی اور قرضوں کا بوجھ برداشت نہ ہو سکا شوہر نے بیوی اور 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی

datetime 8  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹانک( آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں شوہر نے مہنگائی اور قرضوں کے جکڑنے سے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے بیوی اور 4 بچوں کو قتل کر کے خود کشی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق ٹانک کے علاقے میں ایک شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی سمیت دو بیٹوں اور بیٹیوں کو ہلاک کر ڈالا۔ اپنی پوری فیملی کو گولیوں سے بھوننے کے بعد سفاک شخص نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔جاں بحق افراد میں حلیمہ بی بی،صوبیہ اور بیٹا سلیمان شامل ہیں۔

واقعہ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دو زخمی بھی ہو گئے ہیں جنہیں ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے پڑوسی نے بتایا کہ مقتول سید رسول پیشے کے لحاظ سے سونے کا کام کرتا تھا، جو قرضوں اور مہنگائی سے انتہائی تنگ تھا جب کہ لاکھوں کا قرضہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے کئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…