اوکاڑہ(آن لائن)ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے راہنما چودھری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ عالمی بنک نے پاکستان کی خراب معاشی شکل نمایاں کردی ہے نواز شریف کے دور میں ہم معاشی ٹائیگر بننے جا رہے تھے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا چودھری ریاض الحق جج نے کہاہے کہ عالمی بنک نے پاکستان کی معیشت کے متعلق روپوٹ جاری کر دی ہے جس پر دنیا بھر کی معاشی ماہرین اعتماد کرتے ہیں اس رپورٹ میں بتایا
گیا ہے کہ اگلے سال پاکستان کی شرح نمو 2.7فیصد سکڑنے کا امکان ہے جو حکمرانوں کے تمام دعوؤں اور کھوکھلے نعروں کو منہ چڑانے کے لئے کافی ہے انہوں نے کہا کہ چند حکومتی وزیر ومشیر عوام کو دھوکہ دینے کے لئے سہانے خواب دکھاتے رہتے ہیں جب کہ وزیر خزانہ تسلیم کر چکے ہیں کہ ہم دیوالیہ ہونے جا رہے ہیں جس سے بچنے کے لئے آئی ایم ایف کے پاس جاناضروری ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بہترین معاشی پالیسیوں ہمیں معاشی ٹائیگر بنا رہی تھیں