جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کیلئے کرایوں میں اضافہ کردیا،بچوں کابھی پورا کرایہ وصول کیاجائیگا

datetime 8  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) قومی ایئرلائن نے اپنے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے کرایوں میں نمایاں تبدیلی کردی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں نمایاں ردو بدل کر دیا گیا ہے۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے کرایہ 9ہزار سے لے کر 36ہزار تک وصول کیا جائے گا۔پی آئی اے کی جانب سے مکمل تفصیلات تیار کر کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو جاری کر دیں گئیں، نئے کرایوں اور قوانین کو یکم اپریل 2019 سے نافذ کیا گیا ہے۔پی آئی اے نے اندرون ملک مسافروں کے لئے 20 کلو کے زائد بیگج کا کرایہ 5000 روپے کر دیا، پرواز کی روانگی سے قبل ٹکٹ ریفنڈ پر2500 اور پرواز کے جانے کے بعد ریفنڈ میں 4000 روپے رائج کر دیئے گئے۔پی آئی اے نے نئے قوانین کے ساتھ ساتھ اندرون ملک کے لیے اکانومی میں 10 درجات ایگزیکٹو اکانومی میں 3اور بزنس کے 4 درجات متعارف کروا دیئے، 5 سال سے زئد عمر والے بچوں کا پورا کرایہ وصول کیا جائے گا۔اضافی سامان پر مہنگے چارجز اور نئے قوانین کے باعث قومی ائر لائن کے ریونیو میں کمی کا خدشہ ہے، اندرون ملک کے مسافروں کی سفری سہولیات میں نئے قوانین کے اندارج کے بعد مسافروں کو زائد کرایوں کا سامان رہے گا۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ فیو ل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث چارجز فکس کئے گئے ہیں، کرایوں کے ساتھ مسافروں کے لئے نئے قوانین بھی ایئر لائن کے مفاد میں مرتب کر کے سول ایوی ایشن کو ارسال کئے گئے ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…