اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا نے کہاہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے تیسرے فلور کے باتھ روم میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پایا ،معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو 3 دن میں اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کریگی۔ پیر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا نے میڈیا کو بتایاکہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے تیسرے فلور کے باتھ روم میں آگ لگی ۔
معاون خصوصی برائے وزیراعظم نے کہاکہ وزیراعظم آفس کے ایک فلور پرایک محدودحصے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم آفس میں موجودآگ بجھانے کے آلات اورفائربریگیڈکی بروقت کارروائی سے ےآگ پر قابوپا یا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس کے تمام ملازمین محفوظ رہے ۔ یوسف بیگ مرزا نے کہا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کی تیسری منزل کے باتھ روم کا دھواں ڈک کے ذریعے چھٹی منزل تک پہنچ گیا۔انہوں نے کہاکہ دھوئیں کے باعث وزیراعظم سیکرٹریٹ کے چھٹے فلورپربوپھیل گئی،وزیراعظم کو صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔یوسف بیگ مرزا نے کہاکہ وزیراعظم آفس میں موجود تھے اوراجلاس کی صدارت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کوبتایا گیا کہ دھواں پھیل رہا ہے،سارے اسٹاف کے انخلا کی ہدایت کی گئی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے آگ کی شدت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو 3 دن میں اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کریگی۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھوئیں کے باعث وزیراعظم سیکرٹریٹ کے چھٹے فلورپربوپھیل گئی۔ انہوں نے کہاکہ دومنٹ کے اندروزیراعظم ہاؤس کا فائرسسٹم حرکت میں آگیا،آگ کی نشاندہی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے فائرسسٹم سے آگ پرآدھے گھنٹے میں قابوپالیا گیا۔