ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ نے پنجاب حکومت گرانے کا اعلان کردیا،نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان

datetime 8  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )ن لیگ نے پنجاب حکومت گرانے کا اعلان کردیا،نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ 12سے 14لوگ مکمل رابطے میں ہیں۔ دو سے تین ماہ میں پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لا سکتے ہیں ،نیب قوانین کو تبدیل کرنے کی بجائے نیب کے ادارے کو ختم کر دینا چاہیے،

پہلے عبد العلیم خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا اب پرویز خٹک کی باری ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، احتساب ہونا چاہیے مگر اس میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کی خدمت کی اور سزا کے طو رپر ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان نے عبد العلیم خان کو قربانی کا بکرا بنایا اب پرویز خٹک کی باری ہے،بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ کو وزیر دفاع کا چارج دینے کیلئے کابینہ میں شامل کیا گیا۔انہوں نے اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان آ پ بادشاہ نہیں ،اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کا سوچنا بھی نہیں ورنہ ہمارے صبر کے پیمانے لبریز ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو سے تین ماہ میں پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لا سکتے ہیں ، حکومت کے 12 سے 14 لوگ مکمل رابطے میں ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے حمزہ شہباز مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔ حکومت کے پاس جون تک کا وقت ہے یہ اپنا جواز کھو چکے ہیں۔رانا مشہود نے کہا کہ نواز شریف کبھی ڈیل نہیں کریں گے انکی ڈکشنری میں ڈیل کا لفظ نہیں ،حمزہ اور مریم قابل احترام ہیں تاہم نوازشریف اور شہباز شریف ہی پارٹی کی قیادت کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اربوں روپے لوٹے ان کا احتساب کریں گے، علیمہ خان کے بعد روبینہ خان کی بھی اربوں کی جائیدادیں نکل آئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…