اسلام آباد(سی پی پی) معمولی بارش نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا، اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل کی چھت ایک بار پھر ٹپکنے لگی جس سے مسافر مشکلات کا شکار ہوگئے۔انتظامیہ نے ٹپکتی چھت کے نیچے تین لوہے کے ڈسٹ بن رکھ دیے ۔
ٹرمنل کے فرش پر پانی گرنے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس مون سون کی بارشوں کے دوران ائیرپورٹ کے رن وے پر بے تحاشہ پانی کھڑا ہوگیا جس کے باعث رن وے کسی جھیل کا منظر پیش کرنے لگاتھا۔