بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

کرنسی کی کمزوری سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب ،آئندہ چند ماہ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کتنا زیادہ مہنگا ہوجائے گا؟ انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹرمرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ گزشتہ نو روز سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی تشویشناک ہے۔روپے کے زوال کو روکا جائے کیونکہ اس سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب آ جائے گا جبکہ عوام زندہ درگور ہو جائیں گے۔

ڈاکٹر مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ بعض عناصراپنے مفادات کی آبیاری کے لئے آئندہ چند ماہ میں روپے کی قدر میں تیس فیصد کمی چاہتے ہیں جس سے اسکی قیمت ایک سو اکتالیس روپے سے بڑھ کر ایک سو اسی روپے ہو جائے گی۔اگر ایسا ہوا تو ملک مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب جائے گا، ترقیاتی منصوبے بری طرح متاثر ہونگے، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری گر جائے گی جبکہ قرضوں کے حجم اور عدم استحکام میں اضافہ ہو جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں روپے کی قدر میں پینتیس فیصد کمی سے برامدات میں کچھ اضافہ اور تجارتی خسارے میں معمولی کمی کے علاوہ کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکے ہیں جبکہ عوام پر بوجھ میں کھربوں روپے کا اضافہ ہوا اس لئے ناکام تجربہ نہ دہرایا جائے ۔روپے کی قدر گرانے سے جہاں مہنگائی، بے چینی اور دیگر مسائل جنم لینگے وہیں ملک کی عالمی درجہ بندی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پٹرولیم ڈویژن نے گیس کمپنیوں کا فائدہ بڑھانے کے لئے معاملات میں شفافیت لانے اور چوری و کرپشن پر کنٹرول کے بجائے گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی سفارش کی ہے جو عوام دشمنی ہے۔گیس کمپنیوں کی نا اہلی اور کرپشن کی سزا ایماندار کو صارفین کو دینا سابق حکومتوں کا طریقہ کارتھا جسے اب ترک کردینا چائیے۔وزیر اعظم گیس کی قیمتوں اضافے کی سفارش رد کردیں کیونکہ معیشت اور عوام میں اسکی سکت نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…