اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کروڑوں کا فراڈ، خواجہ سعد رفیق کی کرپشن کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا ، ریکارڈ نیب نے حاصل کرلیا 

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی کرپشن اور بددیانتی کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آگیا ہے ۔ بطور ریلوے منسٹر خواجہ سعد رفیق نے نجی کمپنی اربن سیکشنز یونٹ کو 42 کروڑ 47لاکھ روپے کا ٹھیکہ خفیہ طریقے سے دیا تھا جس کا ریکارڈ نیب حکام سے حاصل کرلیا گیا ہے

اس کمپنی کا تعلق لاہور سے ہے اور خواجہ سعد رفیق کے ساتھ مالک کمپنی کے گہرے مراسم ہیں سابق دور حکومت میں ریلوے کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ بنانے اور محفوظ کرنے کا کنٹریکٹ چالیس کروڑ اٹھائیس لاکھ روپے میں اس کمپنی کو دیا گیا تھا ابتداء میں کمپنی نے 56 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا لیکن بعد میں 42 کروڑ سے زائد پر فیصلہ ہوا ۔ خواجہ سعد رفیق نے نجی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا بہانہ یہ بنایا تھا کہ یہ معاملہ حساس سکیورٹی نوعیت ہے اس لئے اس کنٹریکٹ کا نہ تو اشتہار دیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اخبارات میں دیگرکمپنیوں سے اظہار دلچسپی کی درخواست طلب کی جاسکتی ہے اس بنا پر ریلوے حکام نے کمپنی کو بیالیس کروڑ 47 لاکھ کا ٹھیکہ قواعد وضوابط کے برعکس الاٹ کیا تھا جس سے قومی خزانہ کو بھاری مالی نقصان پہنچایا گیا ہے شیخ رشید کے نوٹس میں بھی اس سکینڈل کو چھپایا جارہا ہے جبکہ وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام اس کرپشن میں ملوث ہیں جو ابھی تک اہم عہدوں پر براجمان ہیں وزارت کے سیکرٹری سلطان سکندر راجہ بھی اس کرپشن پر خاموش ہیں اور جوابات دینے کی بجائے معاملہ پر مٹی ڈالنے میں مصروف عمل ہیں

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…