اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں مہنگائی کاسونامی آگیا،صرف ایک ہفتے میں اشیاء و خورد و نوش کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عوام کے ہوش ہی اُڑ گئے

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک میں موجود مہنگائی کے سونامی نے اب اتوار بازاروں کا بھی رخ کر لیا ہے، پچھلے ہفتے کے مقابلے میں اشیا خورونوش کے نرخ میں 5 سے 10فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔سروے کے مطابق کراچی کے اتوار بازاروں میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،

پھلوں میں سیب کی قیمت 135 روپے فی کلو سے بڑھ کر 150 روپے کر دی گئی ہے۔ دیگر پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے،خربوزہ 60 روپے فی کلو سے بڑھ کر 70 روپے ،آلو 28 روپے فی کلو سے بڑھ کر 32 روپے جبکہ ادرک 190 روپے فلی کلو تک فروخت کی گئی ۔دکانوں پر دال ماش 35 روپے فی کلو، دال مونگ اور دال چنا 20 روپے فی کلو تک مہنگی ہوگئی، چاول کی قیمت میں 30 سے 60 روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا، تیل اور گھی کی قیمتوں میں بھی 7 روپے تک اضافہ، پیکنگ اور ڈبے والے دودھ کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوگیا ،دکاندار اور عوام بڑھتی قیمتوں پر سراپا احتجاج ہیں۔پاکستان شماریات بیورو نے یکم اپریل کو سبزیوں، دالوں اور گوشت کے نرخوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا کہ سالانہ کی بنیاد پر سبز مرچیں 151 فیصد، ٹماٹر 315 فیصد اور سرخ مرچیں 27.6 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ دال کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 22.7 اور گوشت کی قیمتیں 13.8 فیصد بڑھیں۔ماہانہ کی بنیاد پر پیاز 39.2 فیصد، کینو 22.3 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں ایک ماہ میں 18.8 فیصد، کیلا 15 فیصد جبکہ دال مونگ کی قیمت ایک ماہ کے دوران 12.6 فیصد اور لہسن 11 فیصد مہنگا ہوا۔پاکستان شماریات بیورو کے مطابق کتابوں کی قیمتیں 31.3 اور ٹیوشن فیس میں 27.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سیمنٹ کی قیمتیں ایک سال کے دوران 13.9 فیصد بڑھ گئیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…