جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں تحریک انصاف کے فیاض الحسن چوہان اور ن لیگ کے محمد زبیر لڑ پڑے، ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد، افسوسناک صورتحال

datetime 7  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے فیاض الحسن چوہان اور ن لیگ کے محمد زبیر ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں لڑ پڑے، سابق گورنر سندھ و لیگی رہنما محمد زبیر اور تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں حمزہ شہباز کی ضمانت کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر بحث کر رہے تھے کہ اسی دوران دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی۔

لیگی رہنما محمد زبیر بولے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا کہ نیب نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں، انہوں نے کہا کہ جب نیب والے گرفتار کرنے آتے ہیں تو ان کو ثبوت یا شواہد پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، نیب والے صرف اریسٹ وارنٹ لے کر آتے ہیں، لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ پہلی بات یہ کہ ہمیں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر بات ہی نہیں کرنی چاہیے۔نیب والے غیر قانونی طریقے سے آئے تھے، جس پر لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو واضح کر دیا ہے کہ وہ عدالت کو بتائے بغیر گرفتار نہیں کر سکتے۔ لیگی رہنما نے ایک سوال پر کہا کہ مجھے فیاض الحسن چوہان کے ساتھ نہ بٹھایا کریں، پچاسی ارب کی بات کرتے ہیں کہاں سے آئے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ کسی کرپٹ ن لیگی کے ساتھ مجھے نہ بٹھایا کریں، ان کو کلنٹن کے ساتھ بٹھایا کریں، یہ قوم کے پیسے چوری کرکے ہمیں درس دیتے ہیں، کرپشن اور بداخلاقی کرتے ہیں پھر درس دیتے ہیں، اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے کہا میرے ساتھ پروگرام اینکر نے زیادتی کی ہے، ن لیگ کی کرپٹ قیادت کے فرنٹ مینوں کے ساتھ مجھے نہ بٹھایا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا لیڈر اس دن چوہے کی طرح بل میں چھپ کربیٹھا رہا اب مجھے آکر یہ درس دیتے ہیں۔اس طرح نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں افسوسناک صورتحال پیدا ہو گئی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…