لاہور(این این آئی) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے گندم اور چنے کی فصل خراب ہو گئی۔ سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کا راج برقرا ہے۔ پڈ عیدن اور جیکب آباد میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے آتی گرمی کو بریک لگا دی۔
کلورکوٹ میاں چنوں میں بادل کھل کر برسے جبکہ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے گند م اور چنے کی فصل کو نقصان پہنچا۔منکیرہ کے نواحی علاقہ ماہنی میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ بھکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ لیہ کے قریب فصل کی کٹائی کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے چھبیس افراد زخمی ہو گئے۔کالا باغ، جھنگ اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ہنگو اور گردونواح میں تیز ہواں کیساتھ بارش ہوئی۔ دوسری جانب سندھ کے مختلف شہروں میں سورج کا پارہ ہائی ہے۔ادھر پڈعیدن اور جیکب آباد میں درجہ حرارت پینتالیس تک پہنچ گیا۔ مٹھی، سکھر اور لسبیلا میں بھی گرمی کا راج ہے۔ ٹمپریچر چوالیس ریکارڈ کیا گیا۔ تپتی دھوپ نے لوگوں کو بے حال کر دیا۔دوسری جانب جنوبی پنجاب میں بھی گرمی حدوں کو چھونے لگی ہے۔ رحیم یار خان، صادق آباد، راجن پور اور بہاولنگر بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ڈی آئی خان ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے گندم اور چنے کی فصل خراب ہو گئی۔ سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کا راج برقرا ہے۔ پڈ عیدن اور جیکب آباد میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے آتی گرمی کو بریک لگا دی۔