پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اربوں کا نقصان ،بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں 25 فیصد اضافہ کہاں ہوا، پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ محمود خان کی انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ مسترد کر دی ،دوٹوک اعلان

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)وزیر دفاع اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے پشاور میٹرو بس کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان کی انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ انسپکشن ٹیم جو کہہ رہی ہے کہنے دیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں 25 فیصد اضافہ کہاں ہوا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویزخٹک پشاور میٹرو پر موجودہ وزیراعلیٰ محمود خان کی انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ کو مسترد

کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انسپکشن ٹیم جو کہہ رہی ہے کہنے دیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں 25 فیصد اضافہ کہاں ہوا۔پرویز خٹک نے محمود خان کی انسپکشن رپورٹ کے بارے میں کہا کہ یہ رپورٹ کہاں سے آگئی ، پتہ نہیں کیسے25فیصد اضافے کی بات کی گئی۔یادر ہے کہ انسپکشن ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پشاور میٹرو منصوبے میں نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے قوم کے اربوں روپے ضائع ہوئے اور منصوبے کی لاگت بڑھی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…