پشاور(این این آئی)سابقہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی انتخابات ، تحریک انصاف نے تیاریاں شروع کردی،حکومت نے ضم شدہ اضلاع میں انتخابات کے لیے حکمت عملی بھی وضع کردی۔خیبرپختو نخواکے ضم اضلاع میں انتخابات جولائی کے آخری ہفتے میں متوقع ہے،نئے ضم شدہ اضلاع میں 16جنرل نشستوں پر انتخابات ہونگے ۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی انتخابات کیلئے حکمران جماعت نے تیاریاں شروع کردی ،خیبرپختو نخواکے ضم اضلاع میں انتخابات جولائی کے آخری ہفتے میں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ضم شدہ اضلاع میں انتخابات کے لیے حکمت عملی وضع کردی ،ضم شدہ اضلاع میں انتخابات کے لیے 3رکنی پارلیمانی بورڈبھی قائم کردیا ہے، پارلیمانی بورڈ میں وزیراعلی محمود خان،وفاقی وزیرنورالحق قادری اور ارشدداد شامل ہیں،ذرائع کے مطابق وزرا کو ضم شدہ اضلاع کے حوالے سے اہم ٹاسک حوالے کئے گئے، سینئر وزیرعاطف خان 15 اپریل کو وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی 16 اپریل کو باجوڑ جائینگے۔ 17اپریل کو وزیر بلدیات خیبر اور وزیر قانون کرم وزیرمال 22 اپریل کو باجوڑ کا رخ کریں گے ۔ وزیر خزانہ تیمور جھگڑا خیبر،وزیر زراعت و لائیوسٹاک جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے ۔سی این ڈبلیو کے صوبائی وزیر شمالی وزیرستان،وزیر صحت کو یکم مئی کو کرم کا دورہ کرینگے ۔ مشیرتعلیم 11 اپریل کا ایف آر کوہاٹ جبکہ 28 اپریل کو شمالی وزیرستان کا رخ کریں گے ۔ نئے ضم شدہ اضلاع میں 16جنرل نشستوں پر انتخابات ہونگے ۔ سابقہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی انتخابات ، تحریک انصاف نے تیاریاں شروع کردی،حکومت نے ضم شدہ اضلاع میں انتخابات کے لیے حکمت عملی بھی وضع کردی۔