حکومت خواب غفلت سے جاگ اٹھی،مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالے عناصر کیخلاف کریک ڈائون کا حکم ،ڈپٹی کمشنرز کو خاص ہدایات جاری

7  اپریل‬‮  2019

لاہور (این این آئی ) پنجاب حکومت نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ منافع خور مافیا کو من مانی کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ سب کمیٹی پرائس کنٹرول کو ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیازکارروائی کی جائے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے فوری طور موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیارپر کڑی نظر رکھیں۔ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں پرائس کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی کریں۔ اتوار بازاروں میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔انھوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے ذریعے عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔عوام کو کسی بھی صورت ناجائزمنافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، عوام کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…