پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پنجاب کی حکومت کو راکٹ سے اتار کر گدھا گاڑی پر بٹھا دیاگیا‘احسن اقبال،عثمان بزدار پر چڑھ دوڑے

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کی حکومت کو راکٹ سے اتار کر گدھا گاڑی پر بٹھا دیا ہے،نیا پاکستان میں نیا صرف نالائق حکومت ہے اور یہ حکومت بالکل اناڑی ہے۔ناروال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہ ہماری حکومت پر قبضہ کیا گیا اور پنجاب کی حکومت کو راکٹ سے اتار کر گدھا گاڑی پر بٹھا دیا گیا۔

ہمارے دور میں سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج ، ادویات ملتی تھیں لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی حکومت نے سب کچھ بند کردیا۔احسن اقبال نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح نادار اور مجبور لوگوں کی خدمت تھی لیکن اس حکومت نے غریبوں کے لیے علاج ناممکن بنادیا، ہیلتھ کارڈ بند کرکے اپنی تصاویر لگائی جارہی ہے، خیبرپختونخوا کی نالائق حکومت میٹرو نہیں چلاسکی اور نالائق حکومت نے 8 ماہ میں ایکیسڈنٹ کردیا جب کہ لیگی حکومت ہٹانے کا نتیجہ دیکھ لیا۔رہنما مسلم لیگ (ن)کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان میں نیا صرف نالائق حکومت ہے اور یہ حکومت بالکل اناڑی ہے، پنجاب کے عوام گاجر مولی نہیں ہیں پنجاب کی عوام کو دبانے کا سلسلہ بند کیا جائے جب کہ وزیراعظم کی کرسی پر بھلے عمران خان بیٹھا ہے، عوام کے دلوں پر آج بھی حکومت نواز شریف کرتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ اگلے الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گیں، عمران خان جیلوں سے ڈرانا چاہتے ہیں تو یہ انکی بھول ہے خان صاحب اونچی پرواز پر ہیں ان کو زمین پر آجانا چاہیے، مسلم لیگ ن کسی سے ڈرتی ہے اور نہ ہی جھکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…