جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سائیں سرکار کے تمام دعوے ہوا ،تھرپارکر میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھاچھرو(آن لائن) خشک سالی کے شکار تھرپارکر کے 2بڑے گاؤں پینے کے پانی کے شدید بحران کا شکار ہو گئے، فلٹر پلانٹس بھی فنی خرابی کے باعث بند پڑے ہیں، شدید گرمی میں اہل علاقہ نے ہاتھوں میں پانی کے خالی گیلن اٹھاکر احتجاج کیا۔شدید گرمی اور پانی کی ایک بوند تک نہیں، تھر کے قحط متاثرہ گاؤں اوڈھانی اور رڑیاڑو کی بیس ہزار آبادی پانی کی بوند بوند کیلئے پریشان ہے، گاؤں میں لگے فلٹر پلانٹس بھی فنی خرابی کے باعث بند پڑے ہیں۔

قحط سے متاثرہ لوگوں نے پانی کی دستیابی ممکن بنانے کیلئے گیلن اٹھا کر احتجاج کیا۔شدید گرمی میں بیچارے تھر باسی کنووں کا کڑوا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ آر او پلاٹس چلانے والے آپریٹرز کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کے باعث بند ہیں، کمپنی کو بتا دیا ہے مگر نوٹس نہیں لیا جا رہا۔ سائیں سرکار کے تھرپارکر کے لوگوں کو میٹھا پانی فراہم کرنے کے دعوے تو بہت ہیں مگر ان بند پڑے آر او پلانٹس کو فعال بنانے کیلئے کب نوٹس لیا جائے گا، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…