کراچی(اے این این) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔ بھارتی ماہی گیر دوپہر ایک بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور روانہ ہوئے۔بھارتی ماہی گیروں کو براستہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ رہا کیے گئے بھارتی ماہی گیروں کے کراچی سے لاہور تک کے
سفری اخراجات ایدھی فائونڈیشن نے ادا کیے جب کہ ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے رہا ہونے والے تمام بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دیے گئے۔جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 260 بھارتی ماہی گیروں کو مختلف تاریخوں کے دوران مرحلہ وار رہا کیا جائے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کو اپنی پریس کانفرنس میں 300 بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کرنے کا اعلان کیا تھا ۔