اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرمنل پولیس آرگنائیزیشن نےحسین نواز کی گرفتاری کے لیے ریڈوارنٹ جاری کرنے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انٹرپول سے درخواست کی تھی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کو گرفتار کرنے کے لیے ریڈوارنٹ جاری کیے جائیں کیونکہ وہ پاکستانی شہری نہیں ہیں لیکن پانامہ کیس میں پاکستانی عدالت کو مطلوب ہیں۔ت
اہم پاکستان کے درخواست پر انٹر پول نے ردعمل دیتے ہوئے حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔انٹر پول نے 11 صفحات پر مبنی فیصلہ پاکستان بھجوا دیا جس میں پاکستان کی درخواست رد کرنے سے متعلق وضاحت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز کیخلاف پاکستان نےقابل بھروسہ شواہد جمعہ نہیں کروائے اس لیے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے جا سکتے ۔