جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مولانا فضل الرحمان کو ’’شیطان‘‘ سے تشبیہہ دے ڈالی، انتہائی سنگین دعوے

datetime 7  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب طاقت کااستعمال کر نا چاہے تو کوئی نہیں روک سکتا ، آصف زر داری اتنی دھمکیاں دیں جتنی بر داشت کر سکیں ،بدعنوانوں پر ہاتھ ڈالا جائے تو پارلیمنٹ اور جمہوریت کے پیچھے چھپتے ہیں،جرم کو سیاست کی ڈھال نہیں بنانے دینی چاہیے، جب تک سیاست اور جرم میں فرق نہیں کیا جائیگا قوم کا نقصان ہو گا،

نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری نے اربوں ڈالرز باہر بھیجے، تینوں یا پیسے واپس کریں گے یا پھر جیل کاٹیں گے، لوٹا گیا پیسہ واپس نہ لینے کی صورت میں مہنگائی اور دوسری مشکلات کا سامنا رہیگا، ماضی میں الطاف حسین کی دہشتگردی کیخلاف صرف عمران خان نے آواز اٹھائی،آج کی ایم کیو ایم ماضی کی ایم کیو ایم سے یکسر مختلف ہے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ گزشتہ روز سے لاہور میں چلنے والے ڈرامے کے مرکزی کردار حمزہ شہباز ہیں،یہ لوگ چاہتے ہیں کہ قوم کا پیسہ ان کی جیبوں میں جاتا رہے اور کوئی ان سے پوچھے نہ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران چاہتے ہیں کہ قانون ان کی مرضی کے مطابق چلے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ حسن اور حسین سے جب تفتیش کے لیے بلایا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم تو پاکستانی شہری ہی نہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب کے پاس ثبوت بھی ہے اور گواہ بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ حسن اور حسین نواز کے انٹرویوز سب کو یاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز کے متعلق بھی لگتا ہے کہ وہ کہیں گے کہ کیوبا کا شہری ہوں، وہ تو یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ وہ انقلابی ہیں، کاسترو نے خود انہیں شہریت دی، 2 گرفتار افراد نے نیب کو بیان دیا کہ وہ شریف فیملی کے لیے کام کر تے تھے، دونوں افراد نے کہا کہ 85 ارب روپے کی بیرون ملک جائیداد شہبازشریف اور ان کی فیملی کی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ کوئی ذاتی لڑائی جھگڑا نہیں ہے، نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری نے اربوں ڈالرز باہر بھیجے، یہ تینوں یا پیسے واپس کریں گے یا پھر جیل کاٹیں گے، تینوں افراد پلی بارگین کے لیے درخواست دیں جس پر نیب فیصلہ کرے گا۔اس موقع پر انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان جنت سے نکالے گئے شیطان کی طرح ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…