اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت برائے ریونیو حماداظہر نے کہاہے کہ جتنا بڑا بگاڑ تھا اسے گزارنے کیلئے سختی کے عمل سے گزرنا پڑے گا لیکن ہم کوشش کریں گے کہ کم آمدنی والے طبقے کو اس سختی کے عمل سے بچایا جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حماداظہر نے کہا کہ خسارہ کم کرنے کیلئے معیشت کو خود سلو ڈاون کیا جاتاہے، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت تیل پر اپنا
ٹیکس کم کرتی جارہی ہے اس کی وجہ سے بھی خسارہ ہوا ہے اگر عارضی طور پر تالیاں بجوانے کیلئے ہم نے فیصلے کرنے ہوتے تو اس وقت حکومت پر تنقید نہ ہورہی ہوتی یہ بات درست ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا لیکن ہم کوشش کریں گے کہ مہنگائی میں مزید اضافہ نہ ہو اور کم آمدن والے طبقہ متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جتنا بڑا بگاڑ تھا اس سے گزرنے کیلئے سختی کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔