پشاور(آن لائن)جنوبی کوریا میں ملازمت کے لئے 1لاکھ 7ہزار سے زائد رجسٹریشن کرنے والوں میں سے 15ہزار درخواست گزاروں کو شارٹ لسٹ کر لیاگیا ہے ۔ جن میں خیبر پختونخوا کے 1800درخواست گزار شامل ہیں ۔ خیبر پختونخوا کے سلیکٹ کئے جانے والے درخواست گزاروں کو ٹیسٹ اور انٹرویو کے لئے بلایا جائے گا ۔ گزشتہ سال او ای سی کے تحت 70ہزار پاکستانیوں نے جنوبی کوریا میں رو زگار کے حصول کے لئے رجسٹریشن کرائی تھی ۔ جبکہ امسال
رجسٹریشن کرنے والوں کی تعداد 1لا کھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شارٹ لسٹ پندرہ ہزار امیدواروں میں 1200کا انتخاب کیا جائے گا۔ رواں برس اٹھارہ ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔ کامیاب ہونے والوں کے لئے کوریا کی زبان بولنا اور سمجھنا لازمی ہے ۔ جنوبی کوریا کے لئے شارٹ لسٹ کئے جانے والوں میں پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد کو آئندہ مہینے کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویوز کے لئے طلب کر لیا جائے گا۔