بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

پشاور، بی آر ٹی بس کی زد میں آکر خاتون کی ہلاکت، صوبائی حکومت نے تصدیق کردی، بڑے اقدام کا اعلان

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)فیز تھری چوک کے قریب بی آر ٹی بس کی ٹکر سے خاتون کے جاں بحق ہو نے پرصوبائی حکومت کا نوٹس۔ڈپٹی کمشنر پشاور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفیہ لبنیٰ بی آر ٹی کاریڈور کے اندر سے گزر رہی تھی جب بس سے اس کی ٹکر ہوئی۔

صوبائی حکومت غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور انسانی ہمدردی کی بنا پر دکھی خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ دریں اثناء خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی بسوں (ذو بس) کے حوالے سے سوشل میڈیا پر غلط پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ زو بسیں (12 میٹر لمبی) ہر لحاظ سے جدید ترین بسیں ہیں۔ ان بسوں میں دونوں اطراف پر دروازے بنائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بسوں کے حوالے سے غلط اور بے بنیاد خبریں گردش کررہی ہے۔ زو بسیں بی آر ٹی روٹ کے ساتھ ساتھ باڑہ روڈ، کوہاٹ روڈ اور چارسدہ روڈ وغیرہ کے فیڈر روٹس پر چلائی جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ فیڈر روٹس پر زیادہ رش ہونے کی وجہ سے بسوں کے بائیں اطراف کے دروازے استعمال ھونگے کیونکہ ٹریفک بائیں جانب چلتی ہے جبکہ بی آر ٹی روٹ پر سٹیشن پلیٹ فارمز دائیں جانب ہونے کی وجہ سے دائیں جانب کی دروازے استعمال ہوں گی۔ فیز تھری چوک کے قریب بی آر ٹی بس کی ٹکر سے خاتون کے جاں بحق ہو نے پرصوبائی حکومت کا نوٹس۔ڈپٹی کمشنر پشاور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفیہ لبنیٰ بی آر ٹی کاریڈور کے اندر سے گزر رہی تھی جب بس سے اس کی ٹکر ہوئی۔ صوبائی حکومت غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور انسانی ہمدردی کی بنا پر دکھی خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…