پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی بسوں (ذو بس) کے حوالے سے سوشل میڈیا پر غلط پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ زو بسیں (12 میٹر لمبی) ہر لحاظ سے جدید ترین بسیں ہیں۔ ان بسوں میں دونوں اطراف پر دروازے بنائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بسوں کے حوالے سے غلط اور بے بنیاد خبریں گردش کررہی ہے۔
زو بسیں بی آر ٹی روٹ کے ساتھ ساتھ باڑہ روڈ، کوہاٹ روڈ اور چارسدہ روڈ وغیرہ کے فیڈر روٹس پر چلائی جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ فیڈر روٹس پر زیادہ رش ہونے کی وجہ سے بسوں کے بائیں اطراف کے دروازے استعمال ھونگے کیونکہ ٹریفک بائیں جانب چلتی ہے جبکہ بی آر ٹی روٹ پر سٹیشن پلیٹ فارمز دائیں جانب ہونے کی وجہ سے دائیں جانب کی دروازے استعمال ہوں گی۔