اسلام آباد(آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز نے نیب ٹیم کو گھر بلا کر چائے پلائی اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم سے آگاہ کیا او رنیب نے بھی تسلیم کیا کہ حمزہ شہباز کا موقف قانونی طور پر درست ہے حمزہ شہباز نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حمزہ شہباز نے گرفتاری سے بچنے کیلئے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی بلکہ نیب کی ٹیم کو گھر کے اندر بلا کر اچھے ماحول میں بات چیت کی گئی حمزہ شہباز کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور لائی کورٹ کے حکم کے مطابق
مجھے گرفتاری سے 10 روز قبل نوٹس دیا جانا ضروری ہے لہذا مجھے نوٹس مل گیا ہے اب نیب بھی قانون کے مطابق عمل کرے میں ہائی کورٹ سے رجوع کروں گا جو فیصلہ بھی ہائی کورٹ کرے اس پر میں اور نیب دونوں عمل کرنے کے پابند ہوں گے ،اس صورتحال کو تسلیم کر کے نیب جمعہ کو روزانہ ہو گئی وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی اور اپوزیشن سے انتقام نے ان کو مجبور کیا اور وزیراعظم عمران خان نے مجبور کر کے نیب کی ٹیم کو دوبارہ بھیجا نیب یہ بات جانتی تھی کہ جو بات حمزہ شہباز نے کی ہے وہ قانونی طور پر ٹھیک ہے۔