پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

نیب خود منی لانڈرنگ کا ادارہ ہے، عمران خان کا کیاحشر ہوگا؟بلاول زرداری نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 6  اپریل‬‮  2019

کراچی(آن لائن ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو لگتا ہے کہ وہ اپوزیشن کے تمام ارکان کو جیلوں میں ڈال کر اپنی راہ ہموار کرلیں گے تو یہ غلط فہمی ہے، ان کا حشر بھی وہی ہوگا جو آج پرویز مشرف کا ہورہا ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں مخالفت کے حوالے سے قوت برداشت کم ہے،

میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی سابقہ ایم کیو ایم جیسی ہے، عمران خان نے ایم کیو ایم کی طرز پر اسلام آباد کو بند کرکے رکھا، ان کا پلان تو شروع سے یہی تھا کہ جو کام الیکشن دھاندلی سے حاصل نہ کرسکے وہ سازشوں سے حاصل کریں۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ مشرف کے وزیروں کو کابینہ میں رکھیں گے تو سندھ میں مداخلت جیسی تجاویز ملیں گی، اگر عمران خان کو لگتا ہے کہ وہ اپوزیشن کے تمام ارکان کو جیلوں میں ڈال کر اپنی راہ ہموار کرلیں گے تو یہ غلط فہمی ہے، سلیکٹڈ حکومت ہوش کے ناخن لے، غیرجمہوری اقدام کرنے ہیں تو کر لیں لیکن عمران خان کا حشر وہی ہوگا جو آج پرویز مشرف کا ہورہا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو احتساب پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن مگر قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے، نیب خود ایک منی لانڈرنگ کا ادارہ ہے، نیب کو کم پیسہ دے کر اپنا بڑا پیسہ صاف کرایا جاسکتا ہے اور کیس معاف کروا سکتے ہیں، نیب کی حراست میں لوگ مررہے ہیں جو تشویشناک ہے، احتساب کے نام پرانتقام برداشت نہیں کریں گے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی میں دم نہیں ہوتا تو ٹرین مارچ پر وفاقی وزرا کی چیخیں نہ نکلتیں، پی ٹی آئی والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نکلتی ہے تو بڑے بڑے تخت گر جاتے ہیں، اسی لئے جب میں نے ٹرین مارچ کیا تو ان کی چیخیں نکل گئیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…