کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شعبان کا چاند نظر آ گیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں منعقد ہوا، زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے مقررہ مقامات پر ہوئے۔ چاند کی شہادتیں موصول
ہونے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے باقاعدہ اعلان کیا کہ کل بروز اتوار یکم شعبان ہو گی۔ اس طرح اگر شعبان 29 روز کا ہوا تو یکم رمضان 6 مئی کو ہو گا اگر شعبان کا مہینہ پورے 30 دن کا ہوا تو پہلا روزہ 7 مئی کو ہو گا۔