ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اب تک کا سب سے بڑا سیاسی دھماکہ،مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے درمیان درپردہ ملاقاتیں،حمزہ شہباز اور مونس الٰہی ڈیڑھ گھنٹہ ایک ساتھ کہاں ملے اور کیا کرتے رہے؟چونکا دینے والے انکشافات

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے درمیان درپردہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے، ملک میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر دونوں جماعتوں کے درمیان فاصلے تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔مصدقہ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما مونس الہی کے درمیان ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات ہوئی۔یہ ملاقات حمزہ شہباز کی گاڑی میں ہوئی اور دونوں رہنما ڈیڑھ گھنٹہ تک لاہور کی سڑکوں پر گھومتے بھی رہے اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی کرتے رہے

اس سے پہلے پی ٹی آئی کے ساتھ مسلم لیگ ق کے اختلافات کے باعث ن لیگ نے پیش کش کی تھی کہ مسلم لیگ ن چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے لیے تیار ہے اگر پی ٹی آئی کو مسلم لیگ ق چھوڑ دے مگر چوہدری برادران نے کچھ وقت مانگا تھا ، ذرائع کے مطابق چوہدری بردارن مرکز میں مونس الٰہی کے لیے وزارت اور پنجاب میں زیادہ حصہ مانگ رہے ہیں اس سلسلے میں چوہدری برادران وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں وزیراعظم نے مونس الٰہی کو کابینہ میں لینے سے انکار کرتے ہوئے یہ موقف اپنایا کہ مونس الٰہی پر کرپشن کیسز ہیں اور وہ کسی ایسے شخص کو کابینہ میں نہیں لیں گے جس کی وجہ سے ان پر تنقید ہو چوہدری برادران پنجاب میں بھی زیادہ اختیارات طلب کر رہے ہیں گجرانوالہ، گجرات، چکوال، منڈی بہاؤالدین اور بہالپور اضلاع میں من مانی کرنا چاہتے ہیں، جو تحریک انصاف حکومت کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں وزیراعظم سے جواب ملنے کے بعد چوہدری برادران نے جہانگیر ترین کے ذریعے بھی اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کی ناکامی ملنے کے بعد چوہدری برادران نے شریف خاندان کی طرف دست تعاون بڑھایا۔شریف خاندان اور چوہدری خاندان میں ماضی میں بڑی قربت رہی ان قربتوں میں اس وقت دراڑ پڑی جب مشرف نے نواز شریف حکومت کا دھڑن تختہ کیا اور چوہدری برادران نے مشرف کا ساتھ دیا۔حالات نے ایک بار پھر پلٹا کھایا دونوں خاندانوں پر اس وقت نیب کی تلوار لٹک رہی ہے شریف خاندان تو نیب اور عدالتوں کی پیشاں بھگت رہا ہے جبکہ چوہدری خاندان کسی بھی وقت نیب کے شکنجے میں آ سکتا ہے۔احتساب کا خوف یا اقتدار کا لالچ ماضی کے حریف ایک بار پھر اکٹھے ہو رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…