منگل‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2025 

ملک کو بہت سنجیدہ خطرات کا سامنا ہے،خدا کے واسطے یہ کام کریں، چوہدری نثار نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کردی

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ حکومت اپنے آپ کو احتساب کے عمل سے مکمل طور پر الگ کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہا کہ میں ایسا کوئی کام نہیں کرتا جومیرے ضمیر پر بوجھ ہو۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ دینے والے اطمینان رکھیں ان کے ساتھ دونمبری نہیں ہوگی۔چوہدری نثار نے کہا کہ کبھی صوبائی اسمبلی کے لیے ووٹ نہیں مانگا، اس بار بھی لوگوں نے ووٹ دئیے لیکن کیا ہوا؟

اس کی کبھی وضاحت کروں گا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو مشورہ دیا لیکن انہوں نے نہیں مانا، اس کے بعد مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا، مخالف جماعت سے عہدوں کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے یہ کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے کے لوگوں کے بغیرکہے کام کیے، ان کے فون اور خطوں پر کام ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ میرے مخالفین سے بھی پوچھیں کہ انہوں نے اپنے حلقے میں کیا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے کو بجلی دی، سڑکیں بنوائیں اور پھر ان کی مرمت بھی ہوتی رہی۔چوہدری نثارنے کہا کہ مجھ سے پارٹی بدلنے کا گلہ نہیں ہے، خدمت نہ کرنے کا نہیں ہے بلکہ اس بات کا شکوہ کیا جاتا ہے کہ علاقے میں فاتحہ خوانی کیلئے کبھی نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ احتساب کا سلسلے کو حکومت نے خود متنازعہ بنایا ہے،نیب ایک خود مختار ادارہ ہے ،اگر وہ آزادی سے کام کرنے دیتی تو آج یہ حالات نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ آپ سب کو چور اور ڈاکو سمجھتے ہیں احتساب ہونا چاہیے لیکن سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے آپ کو احتساب کے عمل سے مکمل طور پر الگ کرے۔ انہوں نے کہاکہ واضح کر دوں کسی عہدے کا امیدوار نہیں ،پچھلے چھے ماہ میں بہت آفر ٹھکرا دیں۔ انہوں نے کہاکہ کہتا رہا ہوں اس ملک کو بہت سنجیدہ خطرات کا سامنا ہے،ہم ان خطرات سے بے خبر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سات ارب روپے روزانہ قرض لے کر ملک چلا رہے ہیں،یہ قرضوں کا گرداب ہے مگر سب اسی طرح چل رہے ہیں،اس وقت ملک کو خطرات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت میں گائے کے پیچھے مسلمانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے،اس کا مقابلہ کرنے کیلئے قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے،جتنی تقسیم آج ہے اتنی شاید کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ بلاول کا نہیں کہہ سکتا کہ وہ آئینگے یا نہیں اور کنٹینر ملے گا یا نہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں خدا کے واسطے غیر روایتی وزیراعظم بنیں۔ انہوں نے کہاکہ زمہ داری عمران خان اور انکے ٹیم کی ہے قوم کو سہانے خواب نہ دکھائیں۔انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز والا معاملہ حکومت نے خود متنازعہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ میں کسی ایمپائر کی انگلی کو نہیں مانتا انہوں نے کہاکہ میرے مستقبل بارے میں بھی شیخ رشید سے پوچھ لیجیے گا،کچھ ایسے جواب ہیں جو نہیں دینا چاہتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…