جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

اڈیالہ جیل میں2 قیدیوں کی پر اسرار ہلاکت، انتظامیہ کی غفلت بھی سامنے آگئی

datetime 6  اپریل‬‮  2019 |

راولپنڈی(اے این این ) اڈیالہ جیل میں منشیات فروشی کے مقدمے میں سزا کاٹنے والے2 قیدی پراسرار طور انتقال کرگئے۔ذرائع کے مطابق بشارت اور عباس نامی قیدی منشیات فروشی کے کیس میں سزا یافتہ تھے اور اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے تھے، بشارت سزا کے طور پر سیل میں بند تھا جب کہ عباس کو بیرک میں رکھا گیا تھا، دونوں قیدیوں کی لاشیں صبح بیرکوں سے ملیں جس کی جیل انتظامیہ کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں

قیدیوں کی رات اچانک طبیعت خراب ہوئی تاہم جیل انتظامیہ کی جانب سے دونوں کو نہ طبی امداد دی گئی اور نہ ہی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا علاج نہیں کیا جاتا اور جیل میں موجود اسپتال میں علاج کی سہولیات نہیں ہیں، انتظامیہ کی جانب سے دونوں قیدیوں کو فوری طبی امداد فراہم نہ کرنے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی ہے۔جیل انتظامیہ کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…