جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’گھر میں داخل ہو کر حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا جائے‘‘ احتساب عدالت نے نیب کو بڑی اجازت دیدی

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کی اجازت دے دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا اور اب احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے گھر داخل ہو کر انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ دوران گرفتاری کسی بھی قسم کی غیر ضروری طاقت سے اجتناب کیا جائے۔احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری پولیس کی مدد سے گھر داخل ہو کر کی جائے۔دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے نیب کی جانب سے حمزہ شہباز شریف کے گھر پر نیب ٹیم کے چھاپہ شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر ریاستی دہشتگردی کررہی ہے ، نیب کے پاس کسی قانونی عدالت کا کوئی نوٹس نہیں ، گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے پہلے ٹھوس ثبوت رکھیں اور نوٹس دیں پھر گرفتار کریں ، حکومت اپنی کارکردگی سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسے ہتھکنڈے کر رہی ہے، پشاور میں ایک کھرب کے کھڈوں پر نیب کیوں حرکت میں نہیں آتا،بی آر ٹی کرپشن میں وزیر اعظم عمران خان ملوث ہیں ، نیب حرکت میں کیوں نہیں آرہی ہے، نیب کو ایک معیار رکھنا ہوگا اور وزیر اعظم پاکستان کو ہیلی کاپٹر کیس میں گرفتار کرنا ہوگا، نیب کو جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو گرفتار کرناہوگا ۔ ہفتہ کو ترجمان مسلم لیگ (ن )مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیب گزشتہ روز سے غیر قانونی انداز سے دھاوے بول رہا ہے۔

جس کے پاس قانونی وارنٹ ہو وہ دھاوے نہیں بولتے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعظم نے گزشتہ روز جلسے میں کہا کہ وہ سب کو جیلوں میں ڈالیں گے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب عدالتی فیصلوں کی اپنی منشاء کے تحت تشریح کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب وزیر اعظم کے حکم پر ریاستی دہشتکردی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز میڈیا میں تشدد کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ نیب نے جھوٹا بیان جاری کیا،نیب غنڈہ گردی کر رہی ہے اس کے پاس کسی قانونی عدالت کا کوئی نوٹس نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ نیب کے پاس کون سے ایسے شواہد ہیں فواد چودھری کو مل جاتے ہیں لیکن عدالت یا حمزہ شہباز کو نہیں دئیے جاتے۔انہوں نے سوال کیا کہ حمزہ شہباز دہشت گرد ہے یا مفرور ہے ؟ ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی اداروں کو استعمال کرکے وزیراعظم انتقامی کارروائی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو بتا دیں کہ ان کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت اپنی کارکردگی سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسے ہتھکنڈے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز گل ٹویٹ کے ذریعے نیب ٹیم کو ہدایات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری وکلاء کی ٹیم لاہور ہائیکورٹ پہنچ چکی ہے،ہم عدالت سے مزید قانونی وضاحت لیکر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )قانونی طریقہ کار استعمال کر رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ آمرانہ ذہنیت کا وزیر اعظم آمریت کے قانون کو اپوزیشن کو استعمال کر رہی ہے۔ ایک سوال پر مریم اور نگزیب نے کہاکہ پشاور میں ایک کھرب کے کھڈوں پر نیب کیوں حرکت میں نہیں آتا ؟انہوںنے کہاکہ بی آر ٹی کرپشن میں وزیراعظم ملوث ہیںاس لئے نیب حرکت میں نہیں آرہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیب کو ایک معیار رکھنا ہوگا اور وزیر اعظم پاکستان کو ہیلی کاپٹر کیس میں گرفتار کرنا ہوگا ۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ معیار ایک ہوگا تو علیمہ باجی کو گرفتار کرنا پڑیگامگر نیب وہی کرے گا جو وزیراعظم کا حکم ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ معیار ایک ہوگا تو جہانگیر ترین کو گرفتار کر نا ہوگا ۔ ایک سوال پر انہو ں نے کہاکہ رونا دھونا سیاسی لیڈر نہیں کرتے،اگر گرفتاری کا ڈر ہوتا تو حمزہ اپنے گھر میں نہ ہوتے ۔انہوں نے کہاکہ ٹھوس ثبوت رکھیںاور حمزہ شہباز شریف کو نوٹس دیں پھر گرفتاری کریں۔

قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’نیب کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کی جارہی ہے، لاہور ہائیکورٹ کی روشنی میں نیب حمزہ شہباز کو گرفتار نہیں کرسکتی، نیب لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ گئی ہے لیکن عدالتِ عظمیٰ نے اس پر کوئی فیصلہ نہیں دیا، سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کو اپنی منشا کے مطابق استعمال نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز سرعام کہا کہ وہ ساری اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے آئے ہیں،

ان کی کارکردگی آج سب کے سامنے ہے، جان بوجھ کر اپنی نالائقی سے نظر ہٹانے کے لیے یہ سب کیا جارہا ہے، ملک میں کوئی قانون نہیں ہے، سب کو جیلوں میں ڈالنے کے لیے ریاستی دہشتگردی کی جارہی ہے۔لیگی ترجمان نے کہا کہ عمران خان نیب کو ریاستی دہشتگردی کیلئے استعمال کررہے ہیں، پہلے کنٹینر پر چڑھ کر ریاست کو دھمکاتے رہے اور آج کرسی پر آکر اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کے لیے ریاست کو استعمال کررہے ہیں،

عمران خان جان بوجھ کر عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے یہ سب کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب اگر آزاد ہوتی تو اس کی ترجمانی وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری اور شہباز گل نہیں کررہے ہوتے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حمزہ شہباز کے گارڈ نے کون سی دہشتگردی کی اور تشدد کیا یہ بھی میڈیا کو بتایا جائے۔انہوں نے 9 اپریل کو نیب کی جانب سے پیشی کا نوٹس موصول ہونے کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہبازاپنی بیمار بیٹی کو چھوڑ کر واپس آئے اور نیب کے سامنے پیش ہوئے،

یہ اس شخص کے ساتھ ہوا جو ہر پیشی پر آیا اور تعاون کیا، اگر انکوائری کے دوران کسی کو گرفتار کرنا ہے تو وزیراعظم کو گرفتار کریں، نیب نے پیشیوں کے دوران حمزہ شہباز کے سامنے منی لانڈرنگ کے ثبوت کیوں نہیں رکھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت ملک میں ایک آمر کی حکومت ہے، کابینہ میں مشرف کی ٹیم ہے، عمران کی ذہنیت آمرانہ ہے، چیزوں کو متنازع بنایا جارہا ہے، نیب جو ذرائع میڈیا کو دیتا ہے وہ حمزہ شہباز کے بھی سامنے رکھے، گمشدہ درخواست کو نیب ذرائع کے طور پر میڈیا کو بتاتا ہے اور لوگوں کو ٹرائل کیا جاتا ہے جب کہ ثبوت سامنے نہیں رکھے تھے وہ صرف نیب کی تجوری میں رہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…