اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نیب آزاد ادارہ ہے ‘وہ کارروائی سے متعلق ہمیں بتانے کا پابند نہیں ،حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے محاصرہ پرترجمان پنجاب حکومت کا ردعمل

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (سی پی پی )پنجاب حکومت کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزاد ادارہ ہے اور وہ کارروائی سے متعلق ہمیں بتانے کا پابند نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے آج دوبارہ ان کی رہائش گاہ پر پہنچ چکی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ نیب آزاد ادارہ ہے، وہ کارروائی سے متعلق ہمیں بتانے کا پابند نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا رویہ ہمیشہ شرمناک رہا ہے حالانکہ نیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔یادر ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب)کی ٹیم اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے 96 ایچ ماڈل ٹائون پہنچ گئی ہے،نیب کی ٹیم 12 اہلکاروں کیساتھ حمزہ شہباز کی رہائشگاہ پہنچی،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے،نیب نے ٹیم نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے پیغام بھی پہنچا دیا۔نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں اور ان کو گرفتار کئے بغیر نہیں جائیں گے۔اس سے قبل گزشتہ روز بھی نیب کی ٹیم نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں حمزہ شہبازکو طلب کیا تھا لیکن وہ نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے جس پر نیب نے گرفتاری کیلئے ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ ماراتو اس دوران حمزہ شہباز کے گارڈز نے نیب اہلکاروں پر تشدد کیا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیئے، نیب کی درخواست پر پولیس نے حمزہ شہباز کے ذاتی محافظوں کیخلاف کارسرکار میں مداخلت،توڑپھوڑ سمیت 6 دفعات میں مقدمہ درج کرلیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…