اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکپتن کے آٹھویں پاس محنت کش نے منی جہازبنایا تو بہاولپور میں ایک مکینک نے بڑھتی مہنگائی میں گھٹتے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کم لاگت میں 4نشستوں والی گاڑی تیار کر کے کمال مہارت کا مظاہرہ کر دکھایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد نصیر نامی شخص کی بنائی گئی گاڑی میں موٹرسائیکل کا انجن نصب کیا گیا ہے۔4 افراد کی گنجائش رکھنے والی اس منی کار کی لاگت صرف 40 ہزار روپے ہے۔با صلاحیت مکینک کو اس
کی تیاری میں 6 ماہ لگے۔محمد نصیر نے اس شوق کو پورا کرنے کے لیے اپنا پیٹ کاٹ کر بچت کی اور کبھی دو،تین سو رو کبھی پابچ سو روپے بچا کر بالاآخر یہ کار بنا لی۔70 سی سی موٹر سائیکل کے انجن سے گاڑی بنا دینا کوئی آسان کام نہیں ،محمد نصیر حکومتی سطح پر پذیرائی کا مستحق ہے۔تاہم یہاں پر محمد نصیر کا کہنا ہے کہ مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ پولیس مجھے گرفتار نہ کر لے۔سوشل میڈیا پر یہ خبر جیسے ہی وائرل ہوئی اس مکینک کی صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی گئی ۔