پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

پسند کی شادی کر نے پر نوجوان کا لرزہ خیز قتل

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(آن لائن )خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ کی قبائلی حصیل درہ آدم خیل میں ایک نوجوان کو پسند کی شادی کرنے پر اینٹیں مار کر قتل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والے شخص نے چند ماہ قبل ایک قبائلی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔جنگل خیل علاقے کے رہائشی کی مسخ شدہ لاش حافظ آباد کے قریب سے برآمد ہوئی جسے انتہائی بے دردی سے اینٹیں اور پتھر مار کر قتل کیا گیا تھا۔

مقتول نے چند ماہ قبل شادی کی تھی اور اس کی اہلیہ اپنے اہل خانہ کی مخالفت کے باوجود اس سے شادی کرنے کیلئے تیار ہوگئی تھی، جسے انہوں نے اپنی تذلیل سمجھا۔مذکورہ شخص کے والد نے اپنے بیٹے کے قتل کا الزام میں درہ آدم خیل سے ہی تعلق رکھنے والے قاسم خیل قبیلے کے فضل اکبر کو نامزد کیا۔بعد ازاں علاقہ پولیس نے قتل کے خلاف مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا۔قبل ازیں 4 فروری کو بھی کوہاٹ میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بہن اور ایک نوجوان کو قتل کردیا۔پولیس نے بتایا تھا کہ بہزادی چکہ کوٹ کے علاقے نوری آباد میں ایک شخص نے اپنی بہن کو اس کے اپنے ہی گھر میں مبینہ طور پر آشنا کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں پا کر قتل کیا۔اس سے قبل کوہاٹ کے علاقے سورگال میں غیرت کے نام پر مبینہ طور پر والد اور بھائی نے 17 سالہ لڑکی کو گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔کوہاٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق مقتولہ کے کچھ عزیزوں نے رپورٹ کیا تھا کہ گھر میں ایک لاش پڑی ہے جبکہ مقتولہ کے والد اور بھائی واقعے کے فوری بعد فرار ہوگئے۔اس سے قبل کوہاٹ میں ہی حنا شاہنواز قتل کیس سامنے آیا تھا جس میں ان کے کزن محبوب عالم نے انہیں 4 گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

حنا اسلام آباد میں ایک این جی او سے منسلک تھیں اور ان کی والدہ اور بھابی کی کفالت ان کے ذمہ تھی، کیونکہ ان کے والد اور بھائی کا انتقال ہوچکا تھا۔خاندانی ذرائع کے مطابق حنا کا کزن محبوب ان کی ملازمت کے خلاف تھا اور انھیں متعدد مرتبہ اس سے منع کرچکا تھا، تاہم انھوں نے اپنی ملازمت جاری رکھی، جس کے باعث محبوب نے مبینہ طور پر انھیں قتل کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…